پاکستان

کسی قبضہ گروپ کو رعایت نہیں ملے گی، عوامی حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: چوہدری شفقت محمود

فتح جنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن اور کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے بااثر قبضہ مافیا سے یتیم بہنوں کی 87 کنال اراضی 31 سال بعد واگزار کروا لی۔
یہ اراضی موضع ثقال میں شبنم بی بی، سمیرا بی بی اور عضمیٰ بی بی دختران رشید احمد کی ملکیت تھی، جس پر طویل عرصہ سے قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا تھا۔اراضی کے کامیاب آپریشن اور واگزاری پر عوامی و سماجی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے حکومت پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف واضح اور عملی کامیابی قرار دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کسی بھی قبضہ گروپ کو رعایت نہیں دی جائے گی، قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، اور عوام کی ملکیت اور حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker