بین الاقوامی

چین کا ایک بار پھر جاپان کی وزیر اعظم کے چین کے بارے میں غلط بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار

بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوُ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے بیجنگ میں جاپانی وزارت خارجہ کے ایشیاء اور اوقیانوسیہ امور کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ماساکی کانائی کے ساتھ مشاورت کی۔ اس دوران، چین نے ایک بار پھر جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے چین کے بارے میں غلط بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ تاکائیچی کے غلط بیانات نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی، دوسری عالمی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو بری طرح مجروح کیا، ایک چین کے اصول، اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی خلاف ورزی کی اور چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو نقصان پہنچایا۔ یہ بیانات اپنے اثرات کے لحاظ سے انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، جنھوں نے چین میں عوامی غصے اور مذمت کو جنم دیا ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط ریمارکس کو واپس لے،چین سے متعلق امور میں تنازعات کھڑے کرنے سے باز رہے، اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے انھیں درست کرے ، اور یوں چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیادوں کو محفوظ بنایا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker