تازہ ترینتجارت

بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد/حافظ آباد(آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر ،صدر زبیر طفیل ،سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،سیئنر بزنس لیڈر ریاض الدین شیخ بھی شریک ہوئے۔تقریب میں نائب صدر فیڈریشن طارق جدون،چیئر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک ،سمیت ملک بھر کی بزنس لیڈر شپ بھی شریک ہوئی ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نو منتخب صدر ملک سہیل ،ایس وی پی عمار مسعود،نائب صدر عبد الجبار رضا کو مبارکباد ۔صدر فیڈریشن کی نو منتخب باڈی کیلے نیک خواہشات کا اظہار ،بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے زور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت حافظ آباد کی بزنس کمیونٹی کی حقیقی نمائندہ ثابت ہو گی ۔انہوں نے مقامی معیشت کی بحالی،ملکی برآمدات میں اضافے کیلے کردار سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی ،صدر فیڈریشن نے کہا کہ مجھے آج حافظ آباد آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، حافظ آباد صرف چاول کی سرزمین نہیں، بلکہ یہ محنت، دیانت اور ہنرمندی کی پہچان ہے۔

یہاں کے تاجر اور صنعت کار پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،چیمبر کی نئی باڈی اس میں مزید بہتری لائے گی ۔ہمارے ملک کا اصل پوٹینشل ہمارے نوجوان ہیں،نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع دیئے جائیں تو بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں ،بطور صدر فیڈریشن گزشتہ دو سالوں میں ہر فورم پر تاجروں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے ،،ائی پی پیز کے کپیسٹی چارجز اور بلند انٹرسٹ ریٹ، پیداواری لاگت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی،،فیڈریشن کی کوششوں سے حکومت صنعتی پیکج لے کر آئی، فنانس بل کی متنازع شقوں، سیلز ٹیکس آرڈیننس وغیرہ کیخلاف کامیابی حاصل کی،پاکستان کی بزنس کمیونٹی اسی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

تقریب سے خطاب میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا مجھے خوشی ہے حافظ آباد کو ملک سہیل جیسی متحرک قیادت نصیب ہوئی ہے ۔پاکستان کی بزنس کمیونٹی مسائل کا شکار ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کے پلیٹ فارم سے بھرپور کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی ہم سب کا اولین مقصد ہے،تمام چیمبر ز کومل کر ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلے اقدامات پر متفق ہے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی،بے روزگاری کا خاتمہ،ایکسپورٹ میں اضافہ،مقامی معیشت کی ترقی ہم سب کا ہدف ہونا چائیے۔نو منتخب صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہ زمہ داری ملی ہے۔میں بطور صدر حافظ آباد کی بزنس کمیونٹی کیلئے بھرپور کام کروں گا۔حافظ آباد چیمبر کو پنجاب کے بڑے چیمبرز میں شامل کرنا میرا ہدف ہے ۔ ہمیں فیڈریشن اور یو بی جی کی قیادت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ۔ہم اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker