
بیجنگ:،چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ بن نے فوجی امور سے متعلق ایک نیوز بریفنگ دی ۔نیوز بریفنگ میں سوال کیا گیا کہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے حال ہی میں کہا ہے کہ اگر چائینیز مین لینڈ سے فوجی بحری جہاز تائیوان کی جانب روانہ ہوئے اور فوجی طاقت کا استعمال کیا گیا تو یہ عمل "بقا کے خطرے کی صورتحال” پیدا کر سکتا ہے، اور جاپان قانون کے مطابق دفاع کے حق کو استعمال کر سکتا ہے، اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہے۔اس سوال کے جواب میں ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ جاپان کی رہنما کا تائیوان سے متعلق بیان چین کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہے، جو ایک چین کے اصول، چین اور جاپان کی چار سیاسی دستاویزات کی روح اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان دوسری عالمی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کو چیلنج کرتا ہے، اور یہ "تائیوان کی علیحدگی ” کے حامیوں کے لئے ایک غلط پیغام ہے جس کے نتائج جاپان کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گے ۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کے داخلی معاملات سے متعلق ہے اور اس میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چینی عوام کی جاپان مخالف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ اور تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی بھی اسیویں سالگرہ ہے۔ اگر جاپان نے تاریخ سے سبق نہ سیکھا اور جارحیت کی جرأت کی ، یا تائیوان کی صورتحال میں فوجی مداخلت کی کوشش کی ، تو اسے لازماً چینی عوام اور چینی افواج کے جواب کی صورت میں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔





