بین الاقوامی

یورپی یونین کا یوکرین کی مدد کے لیے منجمد روسی اثاثے استعمال کرنے پر اتفاق، فرانسیسی وزیر خزانہ

فرانسیسی وزیر اقتصادیات و خزانہ رولینڈ لیسکور نے برسلز میں یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں کہا کہ منجمد روسی اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کو 140 بلین یورو کا قرض فراہم کرنے کی یورپی کمیشن کی تجویز پر، یورپی یونین کے رکن ممالک اس منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنے کے طریقہ کار پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم یورپی کمیشن کو ابھی بھی کچھ مشکل تکنیکی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اسی دن، یوکرائن کے اول نائب وزیر خارجہ کیسلیٹسیا نے کہا کہ اس سال روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کے کئی دوروں میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ بات چیت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سال کے اختتام سے پہلے کوئی نئے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یوکرین کا روس کے ساتھ مذاکرات کا خاتمہ امن کے حصول کے لیے اس کی رضامندی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یوکرین نے جنگی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے فریقین کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ جن 1,200 قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے، ان میں سے 30 فیصد سے بھی کم کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker