
دونوں ممالک کےمختلف شعبوں میں تعاون کےوافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں، شی جن پھنگ
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور کموروس کے صدرغزالی عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منانے کے لیے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعرات کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین پہلا ملک ہے جس نے کموروس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔
گزشتہ نصف صدی سے چین کموروس تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہےاور دونوں ممالک کےمختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کےوافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین-کموروس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر صدر غزالی کے ساتھ مل کر چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سمٹ کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ د ینے کے لئے تیار ہیں تاکہ نئے دور میں ہمہ موسمی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مزید زیادہ خدمات سرانجام دی جائیں۔صدر غزالی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 50 سال میں، کموروس اور چین نے باہمی احترام اور باہمی اعتماد برقرار رکھتے ہوئے مضبوط اور پائیدار دوستی قائم کی ہے۔
صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ خودمختاری کے احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور جیت کے تعاون پر مبنی تصور نے کموروس سمیت گلوبل ساؤتھ ممالک کی بڑی حوصلہ افزائی کی ہے۔کموروس بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی رہنمائی میں،چین کے ساتھ ملکر افریقہ اور چین کے درمیان یکجہتی ، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔





