بین الاقوامی

سپارکس سے بھرپور مقام سے غیرملکی سرمایہ کاری کو نئی قوت ملی

بیجنگ ()

ہنی ویل کے گریٹر چائنا کے صدر یو فینگ کا کہنا ہے کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو "سپارکس” سے بھرپور ایک مقام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپو کے دوران ان کے بوتھ پر پہنچنے کے 10 منٹ میں ہی نئے دوست بنے اور 15 منٹ میں تعاون کا اتفاق کر لیا گیا ۔

حالیہ برسوں میں چین میں ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تیزی سے ترقی ہو ئی ہے ، جس نے غیر ملکی کمپنیوں کے لیے وسیع ترقیاتی مواقع پیدا کیے ہیں۔استعمال کے وسیع مواقعوں نے غیرملکی کمپنیوں کی جدت طرازی کو بھی قوت فراہم کی ہے۔موجودہ امپورٹ ایکسپو میں 461 نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کی نمائش کی گئی ہے۔ چائنا امپورٹ ایکسپو کھلے پن اور جدت طرازی کے لیے "ایکسلریٹر” بن گئی ہے۔

ماضی میں غیر ملکی کمپنیاں چین میں لاگت کے فوائد سے فائدہ اٹھاتی تھیں اور مسابقت اور بھاری منافع حاصل کیا گیا۔ اور اب، وہ چین کی مکمل صنعتی صلاحیت اور جدت طرازی کے فوائد کے ذریعے طویل مدتی ترقی حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں آنے والے پانچ سالوں کی معاشی و سماجی ترقی کی واضح منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس میں "اعلیٰ معیار کی سائنسی و تکنیکی خود انحصاری اور خودمختاری کو تیز کرنا، نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کی رہنمائی کرنا” اور "حقیقی معیشت کی بنیاد کو مضبوط کرنا” جیسے اقدامات شامل ہیں، جن سے ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے لیے مزید مواقع دیکھ رہی ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker