بین الاقوامی

تائیوان کے سیاسی اختلافات کا خاتمہ دونوں کناروں کے پائیدار امن کے لیے ضروری،چین

بیجنگ:چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان چھن بین ہوا نے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے رہنماوں کی تاریخی ملاقات کے دس سال گزرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے رہنماؤں کی تاریخی ملاقات اور اس کے بعد دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی سے یہ ثابت ہوا کہ جب "92 اتفاق رائے” کی روشنی میں "تائیوان کی علیحدگی پسندی” کی مخالفت کی جائے اور اس بات کو تسلیم کیا جائے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے باشندے چینی اور ایک خاندان ہیں ،تو دونوں کناروں کے تعلقات پرامن طریقہ سے آگے بڑھیں گے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رہ سکے گا۔

چھن بین ہوا نے نے کہا کہ چین کی وحدت تاریخی رجحان اور درست راستہ جب کہ "تائیوان کی علیحدگی پسندی” کی سوچ ایک بند راستہ ہے۔ان کا کہنا تھا آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کی سیاسی مخالفت کا جلد از جلد خاتمہ ہی آبنائے تائیوان کے پائیدار امن کا ضامن ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم "92 اتفاق رائے” کی روشنی میں "تائیوان کی علیحدگی پسندی” کی مخالفت پر مبنی مشترکہ سیاسی بنیاد پر گومن تانگ پارٹی سمیت تائیوان کی تمام سیاسی حماعتوں ، گروپ اور شخصیات کے ساتھ بات چیت اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker