
بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ جانگ سو کی حکومت کے مشترکہ زیراہتمام چائنا انٹرنیشنل انٹیلی جنٹ کمیونیکیشن فورم 2025 کا انعقاد صوبہ جانگ سو کے شہر وو شی میں ہوا۔
چائنا سوشل سائنسز اکیڈمی نے فورم کے موقع پر” چائنا سٹی انٹرنیشنل انٹیلی جنٹ کمیونیکیشن کیپبلٹی 2025 ” کی فہرست جاری کی، جس میں چینی شہروں کے برانڈ کی تعمیر اور اثرات کی نمائش کی گئی اور یہ بتایا گیا کہ چینی شہر دنیا کے لیے چین کا مشاہدہ کر نے اور اسے محسوس کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔
اس موقع پر گلوبل لینگویج سروس پلیٹ فارم کے یانگزی ریور ڈیلٹا بیس کا افتتاح ہوا ، جو سی سی ٹی وی ڈاٹ کام، بیجنگ یونیورسٹی آف فارن لینگوجز اور جیانگ نان یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ووشی میں قائم کیا گیا تھا۔ یانگزی ریور ڈیلٹا کے علاقائی فوائد کو بروئے کار لاتے ہوئے اور یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کے وسائل کو یکجا کرتے ہوئے، یہ بیس اے آئی کی مدد سے ایک جامع لینگویج سروس ہب تشکیل دے گا، جو بین الاقوامی مواصلات کے فروغ اور تہذیبوں کے باہمی ربط کو آگے بڑھانے میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔





