بین الاقوامی

چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم جارجیا

بیجنگ:جارجیا کے وزیر اعظم ارکلی کوباخیڈز نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ا یک بہت اہم پلیٹ فارم ہے ۔جارجیا مسلسل آٹھ سال سے اس ایکسپو میں شرکت کر رہا ہے اور رواں سال ان کے ملک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایکسپو میں شرکت کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی ایکسپوز دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں ہم تعاون کے ان مواقعوں کو مزید بہتر طور پر استعمال کر سکیں گے۔

وزیر اعظم ارکلی کوباخیڈز کا کہنا تھا کہ چین امن کا حامی ایک عظیم ملک ہے، اور اس کا ثبوت پچھلی چند دہائیوں میں بھی ملتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو چین کے اس اہم کردار کو اہمیت دینی چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین جدیدیت کی تعمیر، ترقی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے بھی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سیاسی معاملات میں چین ایک منصفانہ شریک کار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا جارجیا کا روشن مستقبل ہے، اور جارجیا چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں جارجیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ چین حکمت عملی بنانے کے حوالے سے ایک مثالی ملک ہے جو ان کے لیے بھی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ اسی دوراندیش حکمت عملی کی بدولت چین نے حالیہ سالوں میں اتنی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس لیے، وہ چین کے اس قیمتی تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker