بین الاقوامی

چینی صدرکی پال بیا کو کیمرون کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے پال بیا کو جمہوریہ کیمرون کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کیمرون کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے وافرثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ فریقین نے اپنے مرکزی مفادات اور خدشات سے متعلق معاملات میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے۔ اگلے سال چین کیمرون سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منائی جائےگی اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو نئے مواقع میسر آئیں گے۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین-کیمرون تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کو نافذ کرنے کے لئے صدر بیا کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فوائد پہنچائے جائیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker