
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں افغانستان میں زلزلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان میں زلزلے کی صورت حال نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق افغانستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ یقین ہے کہ افغان حکومت کی قیادت میں افغان عوام یقیناً اس تباہی پر قابو پالیں گے اور اپنے گھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔





