
ایک حالیہ سروے کے مطابق 52 فیصد امریکی ووٹرز موجودہ حکومتی "شٹ ڈاؤن” کی ذمہ داری ریپبلکن پارٹی پر عائد کرتے ہیں ،جبکہ 42 فیصد ووٹرز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 4 فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ دونوں جماعتیں اس کی ذمہ دار ہیں۔
یہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ اگرچہ "شٹ ڈاؤن” کی ذمہ داری ریپبلکن پارٹی پر عائد کرنے والے ووٹرز کی شرح زیادہ ہے، تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرانے والے ووٹرز کی یہ شرح گزشتہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ووٹرز کی دونوں جماعتوں سے عمومی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، اے بی سی، واشنگٹن پوسٹ اور ایپسوس کے مشترکہ طور پر انجام دیے گئے ایک اور جائزے کے مطابق، دو تہائی سے زائد امریکیوں کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت "صحیح سمت سے کافی ہٹ گئی ہے”، جبکہ صرف ایک تہائی سے کم افراد کا خیال ہے کہ امریکہ صحیح سمت میں جا رہا ہے۔





