
اقوام متحدہ کی 80 ویں جنرل اسمبلی نے "کیوبا پر امریکی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو فوراً ختم کرنا ضروری ہے” کے موضوع پر عمومی مباحثہ مکمل کرنے کے بعد مسودہ قرارداد A/80/L.6 کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔ یہ مسلسل 33ویں مرتبہ ہے کہ جنرل اسمبلی نے متعلقہ قرارداد منظور کی ہے۔چین نے اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔
ووٹنگ نتائج میں 165 ارکان نے مسودہ قرارداد کے حق میں اور 7 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا ، جبکہ 12 نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، اسرائیل،اور ارجنٹائن نے مخالفت میں ووٹ دیا۔




