بین الاقوامی

چینی وزیراعظم کا چین۔آسیان مزید قریبی ہم نصیب کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر زور

بیجنگ:چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 28ویں چین۔آسیان سمٹ میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے، "چین۔آسیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ایکشن پلان (2026-2030)” کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، اور چین۔آسیان مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے تین نکاتی تجاویز پیش کیں: اول، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ دوم، مفادات کے اتحاد کو مزید گہرا کیا جائے۔ سوم، جذباتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے اور چین۔آسیان تعاون کو پائیدار اور دور رس ترقی دینے کا خواہاں ہے۔
اجلاس میں شریک آسیان رہنماؤں نے کہا کہ آسیان۔چین تعلقات مسلسل گہرے ہو رہے ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون کے ثمرات نمایاں ہیں، جو خطے کے عوام کے لیے وسیع فوائد لے کر آئے ہیں، اور باہمی احترام اور باہمی فائدے پر مبنی علاقائی تعاون کی ایک مثال بن چکے ہیں۔ آسیان چین کے ساتھ جلد از جلد "ساؤتھ چائنا سی کوڈ آف کنڈکٹ” کی تکمیل کا خواہش مند ہے تاکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا جاسکے۔

اجلاس سے قبل، لی چھیانگ اور آسیان کے موجودہ چئیرمین ملک ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے چین۔آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker