بین الاقوامی

عالمی برادری کی چین سے دنیا میں استحکام اور مثبت توانائی کی فراہمی کی توقع

بیجنگ :عالمی برادری کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یہ اہم اجلاس دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرے گا اور دوسرے ممالک کو ترقی کی راہیں تلاش کرنے میں نیا حوالہ دے گا ۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ وہ سرکلر اکانومی اور گرین ڈیولپمنٹ سے متعلق موضوعات پر بڑی توجہ دیتی ہیں۔ پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ بلاشبہ چین کے لیے ایک شاندار اور نئے باب کا آغاز کرے گا۔

امریکا میں چائنا یوایس اسڈیٹز سینٹر کے سینئر محقق سوربھ گپتا کا ماننا ہے کہ چین منصوبہ بندی میں اپنی حکمت عملی کو مسلسل ایڈجسٹ کر رہا ہے تاکہ یہ زیادہ رہنمائی اور لچکدار ماڈل اپنائے۔ سنگاپور نیشنل یونیورسٹی کے ایسٹ ایشین انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر الفرڈ شِپکی نے کہا کہ ہمیں چین کے ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس نئے پانچ سالہ منصوبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی، سپلائی کے حوالے سے ساختی اصلاحات اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری اور کھلے پن کی وسعت پر زور دیا جائےگا۔

پاکستان کے اخبار پاکستان ٹوڈے نےاپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ نیا پانچ سالہ منصوبہ نہ صرف چین کی ملکی ترقی کو فروغ دے گا بلکہ عالمی ترقی کے لیے رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔ مالیات کے حوالے سے جرمنی کی معتبر ویب سائٹ ہینڈلزبلاٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین اپنی ترقی کی توجہ سائنسی اور تکنیکی اختراعات پر مرکوز کر رہا ہے اور پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ چین کی ترقیاتی حکمت عملی میں ایک نیا باب رقم کرےگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker