بین الاقوامی

چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل میں شام کے معاملے پر ہونے والے اوپن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائے۔

جمعرات کے روز فو چھونگ نے کہا کہ شام میں صورت حال تبدیل ہونے کے بعد غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں نے بد امنی سے فائدہ اٹھا کر اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے، جس نے خطے کے امن اور استحکام کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ ان قوتوں کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عبوری حکومت نے بارہا کہا ہے کہ شام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ چین نے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھائے، اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سمیت سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اور مضبوط کارروائی کرے۔

فو چھونگ نے نشاندہی کی کہ شام کے مسئلے کے حل کی کلید جامع سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ چین شام کی عبوری حکومت کے تمام نسلی گروہوں اور دھڑوں کو متحد کرنے اور اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت، اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مشاورت کے ذریعے رابطے کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر شام میں جلد از جلد سلامتی، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker