
خلا میں فلمائی گئی چین کی پہلی دستاویزی فلم ” شینزو -13 "اب تک 35 سے زائد ممالک اور خطوں میں نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق، اس کی کل باکس آفس آمدنی 50 ملین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کے کل ناظرین کی تعداد 1.3 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔ متعدد پلیٹ فارمز پر اس کی رینکنگ 2025 میں مقامی طور پر تیار کردہ دستاویزی فلموں میں سرفہرست ہے۔