
بیجنگ:اطلاع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے معدنیات کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی تشکیل مارکیٹ اور کمپنیوں کے انتخاب کا نتیجہ ہے اور نایاب معدنی وسائل کے حامل ممالک کو صنعتی اور سپلائی چین کی سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ معمول کے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی نام نہاد” سہ فریقی سیکیورٹی شراکت داری” کے بارے میں گو جیا کھون نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ہی گروہ بندی پر مبنی مقابلے ، جوہری پھیلاؤ کے خطرات کو بڑھانے یا اسلحے کی دوڑ کو تیز کرنے کی مخالفت کرتا آیا ہے۔