
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان سے متعلق بیانات پر کہا کہ تائیوان امور پر چین کی پوزیشن مستقل اور واضح ہے۔ تائیوان چین کی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے، تائیوان امور مکمل طور پر چین کے داخلی امور ہیں،اور ان کو کیسے حل کیا جائے ،یہ چینیوں کا اپنا معاملہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نہایت دیانتداری کے ساتھ اور بھرپور کوششوں کے ذریعے پرامن وحدت کے حصول کے لیے تیار ہیں، لیکن کسی فرد یا طاقت کو کسی بھی طریقے سے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔