بین الاقوامی

چائنا سدرن تھیٹر نے چین کی فضائی حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے آسٹریلوی فوجی طیارے کو نکال دیا

بیجنگ: چائناسدرن تھیٹر فضائیہ کے ترجمان لی جیئن جیئن نے بتایا کہ 19اکتوبر کو آسٹریلیا کا ایک پی-8A فوجی طیارہ غیر قانونی طور پر چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کی شی شیا فضائی حدود میں داخل ہوا ۔چائنا سدرن تھیٹر نے اپنی بحری اور فضائی افواج کو منظم کر کے آسٹریلیا کے طیارے کو قانون کے مطابق نگرانی اور انتباہ کے بعد چین کی فضائی حدود سے باہر نکالا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی فوج نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ چائنا سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج ہر وقت ہائی الرٹ رہتی ہیں اور قومی خودمختاری ،سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کا بھرپور دفاع کرتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker