بین الاقوامی

چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.2 فیصد اضافہ

بیجنگ (آئی پی ایس) چین کےقومی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی 101503.6 بلین یوآن تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں معیشت نے مستحکم ترقی کی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں مثبت نتائج حاصل ہوئے۔
صنعتوں کے لحاظ سے، بنیادی صنعت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.8 فیصد جب کہ ثانوی صنعت میں 4.9 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔سہ ماہی کے لحاظ سے، پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.4 فیصد ، دوسری سہ ماہی میں 5.2 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سلسلہ وار بنیادوں پر، تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker