
حال ہی میں، چین کے قومی سلامتی کے ادارے نے امریکہ کی جانب سے سائبر حملے کے ایک بڑے کیس کا پردہ فاش کیا اور امریکی قومی سلامتی ایجنسی کی جانب سے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کے ناقابل تردید شواہد حاصل کیے۔ امریکہ کی جانب سے سائبر حملے کرنے، راز چرانے، دراندازی اور تخریب کاری کی کوششوں کو اس بار بھی ناکام بنایا گیا اور "بیجنگ ٹائم” کی سائبر سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 19 اکتوبر کو، چین کے قومی سلامتی کے ادارے نے ایک اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکی قومی سلامتی ایجنسی نے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملہ کیا۔اس میں ذکر کیا گیا کہ 2022 کے بعد سے،امریکہ نے مخصوص غیر ملکی برانڈ کے موبائل فونز کی ایس ایم ایس سروس میں کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیشنل ٹائم سروس سینٹر کےمتعدد اہلکاروں کے موبائل فون ٹرمینلز پر خفیہ طور پر سائبر حملہ کرتے ہوئے ان کی حساس معلومات کو چرایا۔ اگست 2023 سے جون 2024 تک، امریکہ نے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر ایک نیشنل لیول اٹیک کے لیے 42 خصوصی سائبر ہتھیاروں کا استعمال کیا، اور اعلیٰ درستگی والے زمینی وقت کے نظام میں مزید دراندازی کی کوشش بھی کی۔