
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں انھوں نے سابق وزیر اعظم ٹومیچی مورایاما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مسٹر مورایاما جاپان کے ایک انصاف پسند سیاستدان تھے اور وہ چینی عوام کے پرانے دوست بھی تھے، جو طویل عرصے تک چین اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کے لیے کام کرتے رہے۔ 1995 میں، مسٹر مورایاما نے جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر تاریخی مسائل کے حوالے سے ایک مثبت بیان دیا، جاپان کی جارحانہ جنگوں اور نوآبادیاتی حکمرانی کی تاریخ کو تسلیم کیا ، اس پر گہری پشیمانی کا اظہار کیا اور متاثرہ ممالک سے معافی مانگی۔ ہمیں ‘مورایاما بیان’ کی روح کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ امید ہے کہ جاپانی فریق بھی چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ماضی سے سبق سیکھے گا، مستقبل کی طرف دیکھے گا، دو طرفہ سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا، اور مل کر چین-جاپان باہمی مفادات پر مبنی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کام کرے گا۔