بین الاقوامی

چین کے نوبل انعام یافتہ ماہر طبیعات یانگ جن ننگ انتقال کر گئے

بیجنگ:نوبل انعام یافتہ مشہور ماہر طبیعات یانگ چن نِنگ 18 اکتوبر کو بیجنگ میں 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یانگ 1922 میں مشرقی چین کے صوبہ آن حوئی کے شہر حہ فے میں پیدا ہوئے۔ 1940 کی دہائی میں وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ گئے اور بعد میں متعدد تدریسی عہدوں پر فائز رہے۔ انہیں 1957 میں فزکس میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔
یانگ اور رابرٹ ملز کی جانب سے متعارف کرائی گئی یانگ-ملز گیج تھیوری فزکس کے میدان میں بیسویں صدی کی سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

چین واپس آنے کے بعد، یانگ چھنگہوا یونیورسٹی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے 20 سال سے زائد عرصے تک درس و تدریس ، تربیت اور بین الاقوامی علمی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker