کھیلبین الاقوامی

چین ، دسویں عالمی روایتی مارشل آرٹس (ووشو ) چیمپئن شپ کا آغاز


بیجنگ:دسویں عالمی روایتی مارشل آرٹس ( ووشو ) چیمپئن شپ کا آغازچین کے صوبہ سیچھوان کے شہر عہ مئی میں ہوا۔ 54 ممالک اور خطوں سے 5,092 مارشل آرٹس کے کھلاڑی عالمی معیار کے اس مارشل آرٹس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
عالمی روایتی مارشل آرٹس ( ووشو ) چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے اور یہ عالمی مارشل آرٹس کمیونٹی میں سب سے بڑا، اعلیٰ سطحی اور سب سے زیادہ بااثر ایونٹ ہے۔ موجودہ چیمپئن شپ ملکی اور غیر ملکی دو گروپس پر مشتمل ہے جو انفرادی، باہمی مشق اور گروپ ایونٹس کا احاطہ کرتی ہے۔اس میں تھائی جی اور سدرن باکسنگ سمیت روایتی کھون فو کے ساتھ ساتھ چھری، تلوار اور کوڑے جیسے روایتی آلات سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی 17 سے 19 اکتوبر تک، عہ مئی میں سیچوان انٹرنیشنل ٹورازم ٹریڈ ایکسپو سینٹر میں آمنے سامنے ہوں گے۔
صوبہ سیچھوان کا شہر عہ مئی نہ صرف عالمی ثقافتی اورعالمی قدرتی ورثو ں کا حامل شہرہے، بلکہ یہ چین کے قومی سطح کے غیرمادی ثقافتی ورثے کے نمائندہ منصوبے یعنی عہ مئی مارشل آرٹس کی جائے پیدائش بھی ہے۔ قدیم عہ مئی مارشل آرٹس کی تاریخ تقریباً تین ہزار سال پرانی ہے اوریہ چینی مارشل آرٹس کے تین بڑےطریقوں میں سے ایک ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker