
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈیوڈ ایڈیانگ کو جمہوریہ ناؤرو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ناؤرو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نتائج سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب صدر کی قیادت میں ناؤرو کی حکومت کے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے پر وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین-ناؤرو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لئے صدر ڈیوڈ ایڈیانگ کےساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔