
بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین چاپان کے سابق وزیر اعظم مورایاما تومیچی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ جاپان کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی پچاسویں برسی پر مورا یاما کے تاریخی معاملات پر دئیے گئے سرکاری بیانات کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین-جاپان دوستی کے فروغ میں مورایاما تو میچی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
جاپانی سیاستدانوں کے یاسوکونی شرائن پر جانے کے بارے میں سوال کے جواب میں، ترجمان نے کہا کہ یاسوکونی شرائن میں 14 اعلیٰ درجے کے جنگی مجرم دفن ہیں جن پر جارحانہ جنگ کی شدید ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، یہ جاپانی عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی بیرونی جارحیت کا روحانی آلہ اور نشان کا ایک مقام ہے ۔ چین اس حوالے سے جاپان کی کسی بھی منفی پیش قدمی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تاریخ کو درست طور پر سمجھنا اور اس سے نمٹنا جاپان کے لئے جنگ کے بعد بین الاقوامی برادری میں واپسی کی اہم شرط ہے۔ چین جاپان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عسکریت پسندی سے مکمل کنارا کرے اور امن و ترقی کے راستے پر قائم رہے۔