بین الاقوامی

چین امریکہ تعلقات آج دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے بلیک اسٹون گروپ کے چیئرمین اور سی ای او سٹیفن شوارزمین سے بیجنگ میں ملاقات کی۔جمعہ کے روزوانگ ای نے عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور چین امریکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹیفن شوارزمین کی کوششوں کو سراہا۔وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات آج دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔ دو بڑے ممالک چین اور امریکہ کیلئے پرُ امن بقائے باہمی وہ بنیادی خط ہے جسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ مساوات، احترام اور باہمی فائدہ مند تعاون ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کے صحیح طریقے ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ "ڈی کپلنگ ” ایک حقیقت پسندانہ اور عقلی انتخاب نہیں ہے۔ محاذ آرائی سے دونوں فریقوں کو صرف نقصان ہی ہوگا۔ دونوں فریقوں کو موثر رابطہ برقرار رکھنا چاہیے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔سٹیفن شوارزمین نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا کے لیے بہت اہم ہیں۔ امید ہے کہ فریقین باہمی رابطوں کو مضبوط کریں گے، غلط فہمیوں کو دور کریں گے اور اپنی اپنی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker