بین الاقوامی

چین کا روس سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ معمول کا اقتصادی، تجارتی اور توانائی کا تعاون جائز اور قانونی ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی روس سے تیل کی خریداری پر امریکی صدرٹرمپ کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ چین کا معمول کا اقتصادی، تجارتی اور توانائی تعاون جائز اور قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ یوکرین بحران پر ایک معروضی اور منصفانہ موقف برقرار رکھا ہے۔ چین امریکہ کی جانب سے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے غلط استعمال اور "لانگ آرم دائرہ اختیار” کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر چین کے جائز حقوق و مفادات کی خلاف ورزی کی گئی تو چین بھرپور جوابی اقدامات اختیار کرے گا۔

پریس کانفرنس میں برطانیہ کی جانب سے متعدد چینی ریفائنرز کو روس کی توانائی کی صنعت کی حمایت کرنے پر پابندیوں سے مشروط اداروں کی فہرست میں شامل کرنےکے حوالے سے چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقومی قانون کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ یوکرین بحران کے معاملے میں چین نے ہمیشہ ثالثی اور مذاکرات کے فروغ کا موقف اپنایا ہے ۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker