بین الاقوامی

مستقبل میں ہمیں عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کو تیز رفتار اور فعال اقدامات کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔ بلغاریہ کی نائب صدر

بلغاریہ کی نائب صدر یوٹووہ نے ، جو گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن میں شرکت کے لیے چین آئی تھیں، 15 تاریخ کو بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کو فروغ دینا نہایت اہم ہے۔ بین الاقوامی برادری کو ‘بیجنگ اعلامیہ’ اور ‘ایکشن پلان’ میں حاصل شدہ کامیابیوں کی بنیاد پر عالمی خواتین کی ترقی کو تیز اور زیادہ فعال انداز میں آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال پہلے جاری شدہ ‘بیجنگ اعلامیہ’ اور ‘ایکشن پلان’ کو تمام بین الاقوامی دستاویزات، اقوام متحدہ کی مختلف قراردادوں اور کئی یورپی دستاویزات میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ اس سربراہی اجلاس کا مقصد دنیا میں زیادہ اتحاد اور تعاون پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی عدم مساوات کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کو تیز رفتار اور فعال اقدامات کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker