بین الاقوامی

چینی صدر کا چین کی زرعی یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلباء کے نام خط

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی زرعی یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلباء کے نام اپنے جوابی خط میں یونیورسٹی کے قیام کی 120ویں سالگرہ کے موقع پر تمام اساتذہ، طلباء، عملے اور یونیورسٹی کے سابق طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر میں، امید ہے کہ آپ لوگ عمدہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے زراعت کو مضبوط بنانے اور ملک کی خدمت کے لیے پرعزم رہیں گے، تعلیم اور تدریس کی اصلاحات کو مزید گہرا کریں گے، زرعی سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور نتائج کی عملی تبدیلی اور اطلاق کو مضبوط بنائیں گے، کاشتکاری کے شعبے میں پیشہ ورانہ اور با صلاحیت افراد کو تربیت دینے کی کوشش کریں گے تاکہ ایک مضبوط زرعی ملک اور چینی طرز کی جدید کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا جا سکے ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں، چین کی زرعی یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلباء نے صدر شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا، جس میں یونیورسٹی کی 120 سالہ ترقی کی تاریخ اور کامیابیوں کی اطلاع دی گئی، اور ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی کی تعمیر کو تیز کرنے اور ایک مضبوط ملک اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے انتھک محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker