
بیجنگ : 16 اکتوبر کو شائع ہونے والے "چھیوشی” میگزین کے بیسویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا،جس کا عنوان ہے ” گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے نفاذ کو آگے بڑھایا جائے”۔ مضمون ستمبر 2021 سے ستمبر 2025 کےدوران شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آج کی دنیا میں امن ، ترقی، سلامتی اور حکمرانی کے چیلنجز کم ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشر ے کی تعمیر اور چار گلوبل انیشی ایٹوز پیش کرنے کا مقصد ان چیلنجز پر قابو پانا ہے ۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ترقی ہی عوام کی خوشیوں کے حصول کی کلید ہے۔ سلامتی ترقی کی پیشگی شرط ہے اور نام نہاد مطلق سلامتی کا حصول یا تنہا اپنی سلامتی سے لطف اندوز ہونا ممکن نہیں ہے۔
متنوع تہذیبیں دنیا کی اصل فطرت ہیں۔ مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا افراتفری اور تبدیلیوں کے ایک نئے دور میں داخل ہوئی ہے اور گلوبل گورننس ایک نئے دوراہے پر پہنچ چکی ہے۔ چین نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا تاکہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور معقول گوبل گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دیا جائے اورانسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی جانب مل کر بڑھا جا سکے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے، خود مختار ی کی مساوات کو برقرار رکھا جائے۔ دوسرا، بین الاقوامی قوانین کی حکمرانی کی پاسداری کی جائے۔ تیسرا، کثیرالجہتی پر عمل کیا جائے ۔ چوتھا ، انسان کو اولین ترجیح دی جائے اور پانچواں، عملی اقدامات پر زور دیا جائے۔