
بیجنگ:چینی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں کسٹمز کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں سرحد پار ای-کامرس غیر ملکی تجارت میں اضافے کے لیے ایک نئی محرک قوت بن گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں، چین کی سرحد پار ای-کامرس کی درآمدات و برآمدات تقریباً 2.06 ٹریلین یوآن رہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 فیصد کا اضافہ ہے ۔
حالیہ برسوں میں، کسٹمز نے سرحد پار ای کامرس ریٹیل ایکسپورٹ کے لیے کراس ٹیرف زونز میں سامان واپس کرنے کا اقدام اٹھایا ہے ، کاروباری اداروں کی ایکسپورٹ ڈیکلیریشن کی کارروائی کو آسان بنایا ہے، اور فعال طور پر ‘سرحد پار ای کامرس + چین-یورپ ٹرین’ جیسے لاجسٹکس ماڈلز کی حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیکس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور ٹیکس کی الیکٹرانک ادائیگی کا آغاز کیا گیا ہے ۔