بین الاقوامی

چین کی جانب سے ہنوا میرین کمپنی لمیٹڈ سے متعلقہ پانچ امریکی ذیلی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات

بیجنگ: چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کی صنعتوں کے خلاف امریکہ کے 301 تحقیقاتی اقدامات کے جواب میں چین کی وزارت تجارت نے 14 اکتوبر کو ایک اعلامیہ جاری کیا، جس میں ہنوا میرین کمپنی لمیٹڈ کے پانچ امریکی ذیلی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ 14 اکتوبر سے نافذ العمل ہوا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں ہنوا میرین کمپنی لمیٹڈ کے متعلقہ ذیلی اداروں نے امریکی حکومت کی متعلقہ تحقیقاتی سرگرمیوں میں مدد اور تعاون کرکے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ۔ "عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون” اور اس قانون کے نفاذ کے ضوابط کے مطابق، چین نے ہنوا میرین کمپنی لمیٹڈ کے پانچ امریکی متعلقہ ذیلی اداروں کو جوابی اقدامات کی فہرست میں شامل کیا ہے اورچین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان پانچ اداروں کے ساتھ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیاں انجام دینے پر پابندی عائد کی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker