بین الاقوامی

چین اور آئس لینڈ کے درمیان باہمی تعلقات میں کئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور آئس لینڈ کی صدر ہاڈرا تھامس ڈوٹیر نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔ آئس لینڈ کی صدر "گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن ” میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔منگل کے روز ملاقات میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور آئس لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 54 برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں کئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ، جو اس بات کا اظہار ہے کہ مختلف قومی حالات کے حامل ممالک باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی نتائج کے حصول میں سماجی نظام اور دیگر پہلوؤں میں اختلافات کے باوجود رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین آئس لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو اہمیت دیتا ہے

اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے آئس لینڈ کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ چین اور آئس لینڈ دونوں کثیرالجہتی اور اقوم متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظم و نسق کی حمایت کرتے ہیں۔ فریقین کو قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لیے

مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔ آئس لینڈ کی صدر تھامس ڈوٹیر نے کہا کہ آئس لینڈ دنیا میں امور خواتین کو فروغ دینے میں چین کی اہم خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر تعاون کو وسعت دینے، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ فریقین نے چین اور آئس لینڈ کے درمیان "جیوتھرمل اور گرین ٹرانسفارمیشن میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر مشترکہ بیان” بھی جاری کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker