بین الاقوامیٹاپ سٹوری

غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا

غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل کی جانب سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس نے آج مرحلہ وار تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، پہلے مرحلے میں 7 اورہ دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس آج 28 یرغمالیوں کی لاشوں کو بھی اسرائیل کے سپرد کرے گی جب کہ 1700فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر غزہ اور مغربی کنارے کےلیے روانہ ہورہے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو جنوبی غزہ کے النصراسپتال میں لایا جائے گا جہاں انہیں طبی امداد دی جائےگی۔
دوسری جانب مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت مختلف ممالک کے سربراہان غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ رہے ہیں۔
13 اکتوبر کو، انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے اسرائیل کو حماس کے زیر حراست اس کے 13 افراد کے دوسرے گروپ کی حوالگی مکمل کی ۔ یوں حماس نے انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے زیر حراست تمام 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے ۔ان 13 افراد کی دوسری کھیپ سے قبل سات افراد رہائی پا کر غزہ پٹی سے اسرائیل واپس لوٹ چکے تھے۔ حماس کے ذرائع کے مطابق زیر حراست فوت شدہ اسرائیلی افراد کی باقیات بعد میں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔ اس معاہدے کے تحت بدلے میں تقریباً 1900 فلسطینی قیدی اسرائیل کی قید سے جلد ہی رہا کیے جائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker