بین الاقوامی

امریکہ کی جانب سے 301 تحقیقات کے خلاف چین کے جوابی اقدامات ضروری دفاعی عمل کے تحت ہیں،چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کا بیان

بیجنگ:چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لیو دالیانگ نے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں 14 اکتوبر سے چین اور امریکہ کے ایک دوسرے کے کارگو جہازوں پر لگائی جانے والی فیسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اقدامات یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ طرز عمل ہیں، جو واضح امتیا ز ظاہر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین کے جوابی اقدامات دفاعی عمل ہیں، جو نہ صرف چینی صنعتوں اور کاروباری اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، بلکہ انٹرنیشنل شپنگ اور جہاز سازی کی منڈی میں منصفانہ مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ضروری ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے بات چیت اور مذاکرات کے درست راستے پر واپس آئےگا

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker