بین الاقوامی

چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرتے رہنے کو تیار ہے،چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کے بارے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست پڑوسی ممالک ہیں۔خوشگوار ہمسائیگی برقرار رکھنا، اقتصادی و معاشرتی ترقی حاصل کرنا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنا، پاکستان اور افعانستان کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اخلاص کے ساتھ امید رکھتا ہے کہ دونوں ممالک بڑے مفاد کو دیکھتے ہوئے تحمل سے کام لیں گے ، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے خدشات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، تصادم کے بڑھنے سے بچیں گے اور اپنے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker