پاکستان

افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (آئی پی ایس)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیڈرشپ میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی دفاع وطن کیلئے فیلڈ مارشل ، پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے ، انکے ہوتے کوئی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، پاک وطن کے دفاع کیلئے بزنس کمیونٹی مسلح افواج کیساتھ مل کر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ،پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی جرات پر ناز کر رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker