
بیجنگ:17 اپریل 2025 کو امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ 14 اکتوبر 2025 سےامریکہ چینی انٹرپرائزز کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، چینی پرچم والے بحری جہازوں اور چین میں تیار کردہ بحری جہازوں پر پورٹ سروسز فیس وصول کرے گا۔ دس اکتوبر کو چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا کہ 14 اکتوبر 2025سے چین امریکی انٹرپرائزز، اداروں اور افراد کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، یا امریکی انٹرپرائزز، اداروں اور افراد کےبلا واسطہ یا بالواسطہ 25 فیصد یا اس سے زیادہ حصص رکھنے والی کمپنیوں کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، امریکی پرچم والے بحری جہازوں اور امریکہ میں تیار کردہ بحری جہازوں سے خصوصی پورٹ فیس وصول کرے گا۔ یہ فیس 14 اکتوبر کو امریکہ کی جانب سے چین کے متعلقہ جہازوں پر فیس کے اطلاق کے ساتھ ہی نافذالعمل ہو جائے گی۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ متعلقہ جوابی اقدامات بین الاقوامی شپنگ اور جہاز ساز مارکیٹ کی منصفانہ مسابقت کے تحفظ کے لیے "جائزدفاع”کا ایک ناگزیر عمل ہے۔امید ہے کہ امریکہ غور سے سوچے گا، اپنی غلط کارروائیوں کو درست کرے گا، اور چین کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے مساوی مشاورت اور تعاون کے ذریعے راستہ تلاش کرے گا۔