بین الاقوامی

چین کی وینزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مخالفت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیریبین کی کشیدہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے بہانے کیریبین میں وینزویلا کے قریبی پانیوں میں فوجی تعینات کیے ہیں، اور وینزویلا کی متعدد کشتیوں کو تباہ کرنے، عملے کو ہلاک کرنے اور وینزویلا کی ماہی گیری کی کشتیوں کو روکنے اور ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان اقدامات کے باعث خطے کی صورتحال مسلسل کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ امریکہ کے یہ اقدامات دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور قانونی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوراً متعلقہ کارروائیوں کو بند کرے تاکہ صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے روکا جائے ۔ نیز منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے بہانے کسی بھی ملک کی سمندری نقل و حرکت کی سلامتی اور بین الاقوامی قانون کے تحت حاصل آزادیوں اور حقوق کو نقصان نہ پہنچائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker