بین الاقوامی

چین ،سوئٹزرلینڈ آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کے مذاکرات تیز کرنے کا فیصلہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےسوئٹزرلینڈ کے شہر بیلنزونا میں سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس کے ساتھ چین- سوئٹزرلینڈ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چوتھا دور منعقد کیا۔
دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد، عملی تعاون، عوامی اور ثقافتی تبادلے اور کثیر جہتی تعاون سمیت دیگر شعبوں پر گہرائی سے بات چیت کی اور وسیع اتفاق رائے حاصل کیا۔
فریقین نے بنیادی مفادات کا احترام کرنے،باہمی سیاسی اعتماد اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریق آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کے مذاکراتی عمل کو تیز کریں گے اور مصنوعی ذہانت، سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت، مالیات اور خدمات کی تجارت میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیں گے۔
دونوں فریقوں نے یوکرین بحران، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مشترکہ تشویش کے عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کثیر جہتی امور پر روابط برقرار رکھنے، اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کے تحفظ پر اتفاق کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker