بین الاقوامی

چین لائی چھنگ ڈے کے دوبارہ تائیوان کی علیحدگی کے بیانات کو مسترد کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پریس کانفرنس میں چین کے تائیوان علاقے کے رہنما لائی چھنگ ڈے کے 10 اکتوبر کے خطاب میں دوبارہ ‘تائیوان کی علیحدگی’ کے بیانات کو مسترد کر دیا۔

گو جیا کھون نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے کا خطاب سچائی کو پس پشت ڈال کر کے تائیوان کی علیحدگی پسند مفروضے کو دہرا رہا ہے، تاریخی حقائق اور عالمی اتفاق رائے کو مسخ کر رہا ہے، اور ،مسائل بڑھانے، خطرے اور جنگ کا ماحول پیدا کرنے والی اپنی فطرت کو دوبار ہ بے نقاب کر رہا ہے ۔

چینی ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی ناقابل تقسیم سرزمین کا حصہ ہے۔ موجودہ دور میں آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی مداخلت ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض تائیوان جانے والے غیر ملکی سیاستدانوں کو فوری طور پر چین کے اندرونی امور میں مداخلت کو بند اور تائیوان کی علیحدگی پسند اقدامات کی حوصلہ افزائی کو بھی بند کرنا چاہیئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker