پاکستانٹاپ سٹوری

نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل نہ ہونا بھی شامل ہے۔

پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکات یہ تھا کہ اس حوالے سے بیانیہ بنایا جائے گا لیکن ایسا بھی نہیں کیا گیا بلکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو مسئلہ کیسے حل ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker