بین الاقوامی

حماس امن معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ،امریکی ایلچی

مشرق وسطیٰ امور کے حوالے سے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے اسرائیلی کابینہ اجلاس میں کہا کہ حماس ٹرمپ کے زیر قیادت امن معاہدے کو قبول کرنے پر "مجبور ہو گئی ہے” ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں دکھایا کہ وِٹکوف نے نیتن یاہو اور صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے کہا: "حماس کو یہ معاہدہ قبول کرنا ہوگا، ان پر دباؤ بہت زیادہ ہے، آپ کے پاس مضبوط فوج ہے اور آپ آگے بڑھ رہے ہیں، یہی وہ چیز ہے جس نے معاہدے کو ممکن بنایا ہے۔”
حماس کی جانب سے ان بیانات پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 9 تاریخ کی شام، وِٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسرائیلی صدر ہرزوگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، فریقین نے یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ میں تنازع ختم کرنے کے معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں نے جاری اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker