بین الاقوامی

شمالی کوریا کا “ایک چین اصول” کی مکمل حمایت کا اعلان

پیانگ یانگ میں ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی کے ہیڈکوارٹرز میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے اس موقع پر جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی طرف سے کم جونگ اُن کو نیک تمنائیں پہنچائیں، اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی 80ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی۔ لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ، جنرل سکریٹری کم جونگ اُن نے چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ مزاحمت اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا، اور جنرل سکریٹری شی جن پھنگ سے ملاقات کی، جس میں چین۔شمالی کوریا تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی سمت طے کی گئی۔ سی پی سی اور چینی حکومت دونوں ہمیشہ چین۔شمالی کوریا تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، اور چین۔شمالی کوریا روایتی دوستانہ تعاون کو برقرار رکھنا، مضبوط بنانا اور فروغ دینا ہمارا غیر متزلزل پالیسی اصول ہے۔
کم جونگ اُن نے لی چھیانگ سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کو اپنا خلوص بھرا سلام اور نیک تمنائیں پہنچانے کی درخواست کی، اور سی پی سی اور حکومتی وفد کا تقریبات میں شرکت کے لیے شمالی کوریا آنے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی دانش مندانہ قیادت میں، چین نے سوشلزم کی تعمیر میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔شمالی کوریا۔چین تعلقات ناقابل تسخیر ہیں، چاہے بین الاقوامی صورتحال جو بھی ہو،شمالی کوریا۔چین دوستانہ تعاون کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور فروغ دینا شمالی کوریا کی پارٹی اور حکومت کا ناقابل تبدل موقف ہے، جو دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔شمالی کوریا ایک چین کے اصول کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، "تائیوان کی علیحدگی ” کی سرگرمیوں اور کسی بھی بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور ہانگ کانگ، سنکیانگ اور شی زانگ کے امور پر چینی موقف کی حمایت کرتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker