بین الاقوامی

چینی اسٹیٹ کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کا لائی چھنگ ڈے کے "تائیوان کی علیحدگی ” کے منفی بیانات پر رد عمل

بیجنگ:چینی اسٹیٹ کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ ڈے کی جانب سے ” تائیوان کی علیحدگی "پر مبنی منفی تقاریر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے لائی چھنگ ڈے نے اقتدار سنبھالا ، اس نے تائیوان کی عوامی رائے کے برعکس تائیوان کی علیحدگی کے موقف پر ضد کی، تقسیم پسندانہ نظریات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا، مسلسل چین مخالف اور چین کے خلاف مزاحمت کی ہوا کو بھڑکایا۔ اس کے نتیجے میں آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تصادم و مخالفت کو بڑھایا گیا اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی کی شدت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، مین لینڈ اور تائیوان ایک ہی چین کے ماتحت ہیں، یہ ناقابلِ تردید تاریخی اور قانونی حقیقت ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ ہم امن کو عزیز رکھتے ہیں، لیکن "تائیوان کی علیحدگی ” کے حامی عناصر کو کسی بھی قسم کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ہمارے پاس پختہ عزم، مضبوط ارادہ اور طاقتور صلاحیت موجود ہے ، جو ہر قسم کے ‘تائیوان علیحدگی’ کے اقدامات اور بیرونی مداخلت کو ناکام بنائے گی ، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، اور تائیوان کے عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker