بین الاقوامی

حکومتی شٹ ڈاؤن سے امریکی معیشت کو فی ہفتہ تقریباً 15 بلین ڈالر کا نقصان، وائٹ ہاؤس


امریکی سینیٹ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پیش کردہ تخصیص ایکٹ پر رائے شماری کی جو 45 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد ہوا۔اس کے بعد سینیٹ نے ریپبلکنز کی طرف سے تجویز کردہ ایک عارضی تخصیص کے بل پر ووٹ دیا، لیکن یہ بھی منظور نہ ہوسکا۔ بل کے مسترد ہونے کے بعد امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔
وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسٹ نے کہا کہ حکومتی شٹ ڈاؤن سے امریکی اقتصادی پیداوار میں ہر ہفتے تقریباً 15 بلین ڈالر کی کمی ہو رہی ہے۔
میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ہیسٹ نے وائٹ ہاؤس کی ایک اندرونی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شٹ ڈاؤن سے امریکی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں فی ہفتہ تقریباً 0.1 فیصد کمی ہوگی ۔
امریکی کانگریس کے بجٹ آفس کے اندازے کے مطابق ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران پچھلی حکومت کے شٹ ڈاؤن سے امریکی معیشت کو 11 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جس میں سے تقریباً 3 بلین ڈالر کا نقصان مستقل تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker