
امریکی سینیٹ نے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی طرف سے پیش کردہ سرکاری فنڈنگ بلوں پر ووٹ دیا لیکن کوئی بھی بل منظور نہیں ہوا اور امریکی حکومت کا” شٹ ڈاؤن” جاری رہا۔امریکی کانگریس میں ہفتہ اور اتوار تعطیل ہے اور کام بند رہے گا۔ رائے عامہ کا خیال ہے کہ امریکی وفاقی حکومت کا "شٹ ڈاؤن” لامحالہ اگلے ہفتے تک جاری رہے گا اور اس کے اثرات مزید پھیلیں گے۔
اس دن دونوں امریکی جماعتوں نے ایک دوسرے پر "شٹ ڈاؤن” بحران کو برقرار رکھنے کا الزام لگایا ۔